سپیکر قومی اسمبلی کا آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

منگل 30 جولائی 2024 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےخیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف تین علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ پیرکو اپنے بیان میں سپیکر نے آپریشن کے دوران پولیس کانسٹیبل ابرار حسین کو دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

سپیکر نے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں شہید کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر دے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں برسر پیکار سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر قوم کو فخر ہے۔ قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے والے جوان ہمارے حقیقی ہیرو ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے قوم کے دہشتگردی کے خلاف عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ قوم کے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner