گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2024ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے سکردو میں علمائے کرام کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکردو کے پہلے دورے کے موقع پر علمائے کرام اور عمائدین سے ملاقات میں کالج میں داخلوں کا مسئلہ اور فلیونگ ڈائیورجن کا مسئلہ بیان کیا تھا، محدود وسائل کے باوجود رواں سال 15 کروڑ روپے گرانٹ اور چین ایکسیوٹر فلیونگ ڈائیورجن کیلئے دے رہے ہیں، طالبات کا الگ ڈگری کالج کا منصوبہ اور دو سکولوں کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ اے ڈی پی میں شامل کیا گیا ہے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے ہماری حکومت پرعزم ہے۔ غواڑی سمیت بلتستان کے پاور پروجیکٹس پر وفاقی حکومت سے بھی بات کی تھی۔
(جاری ہے)
سکردو، گلگت اور چلاس میں شارٹ ٹرم کے تحت سولر منصوبوں کے حوالے سے بھی بات کی ہے جبکہ وفاقی وزیر خزانہ سے بھی سکردو کیلئے سولر پاور پروجیکٹ کی بات کی ہے، ہماری ترجیح ہے کہ سکردو میں بجلی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ لینڈ ریفارمز عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، لینڈر ریفارمز کے حوالے سے بنائے گئے مختلف مسودوں کا جائزہ لینے اور لینڈریفارمز ایکٹ کو حتمی شکل دینے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی بنائی ہے، لینڈ ریفارمز کا مسئلہ اپنے دور حکومت میں حل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن اور ترقی کیلئے علماء اور عمائدین کے تعاون سے بھرپور اقدامات کریں گے۔ فلیونگ منصوبے کے حوالے سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، بلتستان اور وزراء نے ہمیشہ متعلقہ فورمز پر بات کی ہے۔ اس موقع پر عالم دین آغا باقر نے کہاکہ آپ کے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے سے ہمیں ہمارے مسائل حل کرنے کے حوالے سے امید پیدا ہوئی تھی ،آپ نے بردباری سے ہمارے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کیلئے احکامات دیئے جسسکردو کے عوام آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اس کے علاوہ لینڈ ریفارمز کے حوالے سے عوامی امنگوں کے مطابق لینڈ ریفارمز ایکٹ تیار کیا ہے اس پر بھی ہم آپ کے مشکور ہیں۔متعلقہ عنوان :