لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2024ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد حنیف گل کی ہدایت پر ڈویژنل پرسانل افسر عمارہ سمیع اور ڈویژنل اکاونٹس افسر ریلوے مریم خالد نے اولڈ ڈیزل شیڈ لاہور کا دورہ کیا- افسران کو اولڈ ڈیزل شیڈ میں ملازمین کی پروموشن، تنخواہوں اور سیپ سے متعلق ایشوز، کلاس فور کیٹگریز کیلئے ٹریڈ ٹیسٹ کے انتظامات سمیت پبلک ہالی ڈے الاونس سے متعلق مسائل بتائے گئے جن میں سے اکثر مسائل کا موقع پر ہی ازالہ کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
ڈویژنل افسران کے ملازمین کے بلا تاخیر مسائل حل کرنے کے حوالے سے ڈی ایس ریلوے لاہور محمد حنیف گل کا کہنا تھا کہ ملازمین کے مسائل حل کرنا ریلوے انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ واضح رہے ریلوے انتظامیہ کی جانب سے اولڈ ڈیزل شیڈ میں ہفتہ وار ملازمین کے مسائل سنے جاتے ہیں اور شیڈ میں ہی ملازمین کے مسائل اور شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :