ٹی 20 ورلڈ کپ، فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کامکمل آرام کا فیصلہ 

 بار بارڈوس (سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کیلئے انڈین ٹیم بارباڈوس پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق انڈین کرکٹ ٹیم گیانا میں سیمی فائنل جیتنے کے بعد بارباڈوس روانہ ہوئی تھی جہاں اب وہ فائنل سے قبل مکمل آرام کرے گی۔بھارتی کرکٹرز کا فائنل سے قبل پریکٹس سیشن بھی منسوخ کردیا گیا دوسری جانب،آئی سی سی نے ٹیموں کو مسلسل سفر اور تھکاوٹ سے بچنے کیلئے ایمبارگو پریس کانفرنس کا آپشن دیا تھا۔

  جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے فائنل معرکہ سے قبل مکمل آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ٹیم پریکٹس نہیں کرے گی۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner