اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے تجاویز تیار کرلیں۔
ترجمان جےیوآئی کے مطابق تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے کنوینر سنیٹر کامران مرتضیٰ کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں مولانا لطف الرحمان ،اسلم غوری ،مولانا امجد خان اور مفتی فضل غفور شریک ہوئے ۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور وحوض کیا گیا ، اجلاس میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لئے طریقہ کار پر بات ہوئی، اجلاس میں دونوں جماعتوں کے درمیان باہمی روابط کو خوش آئند قرار دیا گیا ،اجلاس میں مختلف تجاویز پیش سامنے آئیں ، کمیٹی اجلاس کی تجاویز جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ان کی وطن واپسی پر پیش کرے گی۔