خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون کی ساتھی کے ہمراہ کیمرے لگانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ڈرامہ نگار کو کال کرنے سے پہلے کیمرے نصب کرکے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی جس کی ویڈیو ملزمان کے موبائل سے برآمد ہوئی۔

پولیس تفتیش کے مطابق ملزمان کھڑکی، پردوں اور دروازے کے قریب کیمرے نصب کرنے کی منصوبہ بندی بھی کرتے رہے۔ خلیل الرحمٰن قمر کے پہنچنے سے پہلے ہی کیمرے ریکارڈنگ پر رکھے گئے۔ کیمروں کی ریکارڈنگ آن کرکے خلیل الرحمٰن قمر سے تمام تر بات چیت ہوتی رہی۔ہنی ٹریپ گینگ نے گھر کے مختلف مقامات پر کیمرے نصب کیے اور خلیل الرحمٰن قمر کو پلاننگ کے مطابق صوفہ پر بٹھایا گیا۔ صوفہ سیٹ کے سامنے کیمرہ نصب کرکے ملزم خاتون اور ساتھی پوزیشن چیک کرتے رہے۔

اس پر پڑھیں تفریحی خبریں Header Banner