پاکستان شاہینز وائٹ بال سکواڈ آسٹریلیا روانہ ہوگیا

 لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان شاہینز وائٹ بال کے کپتان محمد حارث اور دیگر چھ کھلاڑی لاہور سے براستہ دبئی ڈارون روانہ ہوگئے۔کھلاڑیوں میں عبدالفصیح، عرفات منہاس، جہانداد خان، عثمان خان، عارف یعقوب، محمد عمران جونیئر اور کپتان محمد حارث شامل ہیں جبکہ پاکستان شاہینز وائٹ بال کے ہیڈ کوچ عبدالرحمٰن بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان شاہینز ڈارون میں 4 اگست سے 18 اگست کے درمیان2 ون ڈے میچوں کے علاوہ ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز بھی کھیلیں گے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ جارہی ہے اور امید ہے کہ عمدہ کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کامیابی سمیٹے گی۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner