تمنا بھاٹیا کی فلم کے سیٹ پر سرپرائز برتھ ڈے پارٹی

پیر 29 جولائی 2024 23:05

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2024ء) بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاتیا نے فلم کے سیٹ پر منائی گئی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں۔تمنا بھاٹیا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں فلم استری 2 کے آئٹم سانگ آج کی رات کے سیٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو کے آغاز میں تمنا بھاٹیا کہتی سنائی دیں کہ اس استری کو آئسکریم کھانا بہت پسند ہے آئسکریم بننا نہیں، شوٹ ختم ہوتے ہی شال کے بغیر بھی نہیں رہ سکی پر کریو اتنا اچھا تھا کہ کچھ بھی برا نہیں لگ رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈانس کی شوٹنگ کرواتے ہوئے میں اپنی خود کی سالگرہ بھول گئی تھی لیکن میری ٹیم نے موقع کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے میرے دن کو بے انتہا خاص بنا دیا۔ویڈیو میں اداکارہ سیٹ پر شال پہن کر دو کیک کاٹتی اور اپنے مشہور گیت کاوالا پر بھی رقص کرتے نظر آئیں۔

اس پر پڑھیں فن و فنکار Header Banner