لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2024ء) حال ہی میں شادی کرنے والی معروف وی جے، ماڈل، میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف بجلی کے بلوںکو لیکرکسی معجزے کی منتظر ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میزبان نے سوال جواب کا سیشن رکھا۔اس دوران ایک صارف نے بجلی کے مہنگے بل سے متعلق اپنا دکھ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ بجلی کا بل، اپریل میں 52 ہزار، مئی میں 77 ہزار، جون میں ایک لاکھ اٹھائیس ہزار جولائی میں ایک لاکھ سنتالیسہزار، یہ پاگل پن ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے صارف کو حوصلہ دیتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت برا ہے، مجھے بہت افسوس ہے کہ ہم سب اس پاک ٹیکستان میں مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں جب ایک غریب آدمی کو مسکراتے ہوئے دیکھتی ہوں تو کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ وہ کیسے ان مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ وہ کیا چیز ہے جو اسے اس مشکل زندگی میں آگے بڑھنے کی ہمت دیتی ہے۔انوشے کے مطابق ہر گزرتا سال مزید گرم تر ہوتا جائے گا اور ہم بجلی کے بلوں کو لیکر کہاں کھڑے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بس اب ایک معجزے کی ضرورت ہے، وقت آ گیا ہے۔ ہم سب اپنی زندگیوں میں بہترین دن دیکھیں۔