موسیقی میری خوشی اس کی دنیا میں رہنا ہی مجھے پسند ہی: ماہرہ خان

پیر 29 جولائی 2024 23:04

موسیقی میری خوشی اس کی دنیا میں رہنا ہی مجھے پسند ہی: ماہرہ خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2024ء) سپرسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ موسیقی میری خوشی ہے اور اس کی دنیا میں رہنا ہی مجھے پسند ہے۔فوٹو اینڈ اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں کسی پروجیکٹ کے سیٹ پر دلکش رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں انہیں 1949 کی فلم بازی کے گیت، ساحر لدھیانوی کی شاعری تدبیر سے بگڑی ہوئی تقدیر پر مست ملنگ رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے حال ہی میں اس کا احساس کیا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ موسیقی سے زیادہ دنیا میں کوئی بھی چیز مجھے اتنی جلدی فکروں اور پریشانیوں سے فرار ہونے میں مدد دیتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنی موسیقی کی دنیا میں رہنا پسند ہے اور جب میں مزاحمت نہیں کرپاتی تو میں جھوم اٹھتی ہوں، پھر چاہے میرا دل غم کے آنسو سے رو رہا ہو، گانا وہ شے ہے جو مجھے کسی اور ہی دنیا میں لے جاتی ہے، مجھے اس لمحے کے لیے خوش کر دیتی ہے سب جانتے ہیں کہ یہ میری خوشی ہے۔

اس پر پڑھیں فن و فنکار Header Banner