لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2024ء) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام نویں سروس ٹائرز 15 سائیڈ چیمپئن شپ لاہور ہاکس نے جیت لی۔ فائنل میں اسلام آباد جنز کو 28-22 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق سروس ٹائرز کے تعاون سے منعقدہ پاکستان رگبی یونین کا سال کا سب سے میگا 15 سائیڈ ایونٹ پاکستان رگبی اکیڈمی لاہور کینٹ میں مکمل ہوا۔ فائنل میچ میں لاہور ہاکس اور اسلام آباد جنز کے درمیان میچ ہوا جس کے مہمان خصوصی پاکستان رگبی یونین کے صدر چودھری عارف سعید تھے۔ فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا مگر لاہور ہاکس کے نوجوان کھلاڑیوں نے عمدہ ٹیم ورک اور سکل کی مہارت کی وجہ سے تجربہ کار اسلام آباد جنز کی ٹیم کو 28-22 سے ہرا دیا۔
(جاری ہے)
ہاف ٹائم میں لاہور ہاکس کو 14-8 کی برتری حاصل تھی۔ پہلے ہاف کے چوتھے منٹ میں لاہور ہاکس کی طرف سے صائم نے ٹرائی سکور کرکے پانچ پوائنٹس حاصل کیے جسے احمد وسیم نے کنورٹ کرکے مزید دو پوائنٹس حاصل کیے۔ 13 ویں منٹ میں اسلام آباد جنز کی طرف سے پنلٹی پر تین پوائنٹس حاصل کیے گئے۔ 28ویں منٹ میں لاہور ہاکس کی طرف سے اسمال نے ٹرائی سکور کی اور سکور 14-3 پر پہنچا دیا۔ 37 ویں منٹ میں اسلام آباد جنز کی طرف سے پہلی ٹرائی داد نے سکور کی اور ہاف ٹائم پر سکور 14-8 ہوگیا۔دوسرے ہاف میں اسلام آباد کی طرف سے ساتویں منٹ میں معیز نے ٹرائی سکور کی جسے حسام نے کنورٹ کرلیا۔ لاہور ہاکس کی طرف سے احمد وسیم نے 18 ویں منٹ میں ٹرائی سکور کرکے اسلام آباد پر دوبارہ برتری حاصل کی اور اس کو کھورٹ بھی کیا۔ لاہور ہاکس کی طرف سے عامر نے 26 ویں منٹ میں ایک اور ٹرائی سکور کے جسے احمد وسیم نے کنورٹ کرلیا۔ میچ کے اختتامی لمحات میں اسلام آباد کی ٹیم نے زبردست دبا بژھایا اور 32 ویں منٹ میں شامیز نے ایک ٹرائی سکور کردی جسے حسام نے کنورٹ کرلیا۔ اس طرح لاہور ہاکس نے یہ میچ 28-22 کی برتری سے اپنے نا م کیا۔ نویں سروس ٹائرز لیگ میں لاہور واکس نے چار میچز کھیلے جنس میں سے دو جیتے اور دو ہارے اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈیزرٹ کیمیلز کی ٹیم کی دوسری پوزیشن اور اسلام آباد جنز کی تیسری پوزیشن رہی۔ اختتامی تقریب میں سروس ٹائرز کے سی ای او چودھری عارف سعید نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ چودھری عارف سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رگبی کا کھیل، کالجز، یونیورسٹیز اور کلب لیول پر کافی مضبوط ہے۔ چند سال پہلے لاہور ہاکس یا ڈیزرٹ کیملز لیگ میں آخری نمبروں پر رہتے تھے مگر انہوں نے محنت کی اور اب وہ ٹاپ پوزیشنز پر ہیں۔ پاکستان رگبی یونین پورا سال گراس روٹ لیول پر اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ اور پرموٹ کرتی ہے۔ ہمارے کوچز کراچی سے خیبر تک ہر جگہ اپنا کام کر رہے ہیں۔