نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2024ء) ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضاکی سربراہی میں جشن آزادی کےحوالے سےڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نارووال کے زیر اہتمام منعقدہ کھیلوں کے مقابلوں کاآغاز ہوگیا۔ نارووال پبلک سکول میں آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گورنمنٹ ہائی سکول نارووال اورگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مینگڑی کےمابین میچ کھیلاگیا۔میچ میں اسسٹنٹ کمشنرظفروال فاروق اعظم نےبطورمہمان خصوصی شرکت کی۔
(جاری ہے)
سی ای اوایجوکیشن یاسین ورک،پرنسپل نارووال پبلک محفوظ الرحمان،ڈی او سپورٹس رانامحمداصغر،ڈی او ایجوکیشن سیکنڈری عبدالعلیم ،ہیڈ ماسٹر رانا محمدزاہد،اے ڈی آصف عدیل،عبدالواحد تتلہ،محمد رضوان محمود، احسان صدیقی،چیئرمین صابر حسین ، صدرہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن انوار الحق،غضنفرعلی،یوسف خان،اصغر مغل ودیگراس موقع پرموجودتھے۔فائنل میں گورنمنٹ ہائی سکول نارووال نے دل چسپ مقابلے کے بعدفتح حاصل کرلی۔میچ کے اختتام پراسسٹنٹ کمشنرفاروق اعظم نےپہلی اوردوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔