پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2024ء) پیرس اولمپکس کے دوران شوٹنگ مقابلوں میں پاکستانی شوٹرز ایک اور ایونٹ میں ناکام ہوگئے، کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف مکس 10 میٹر ایئر پسٹل کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوگئے۔فرانس کے دارالحکومت میں جاری کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف کا مقابلے میں مجموعی اسکور 571 رہا، قومی شوٹرز کی جوڑی 17 ٹیموں میں سے 14 ویں پوزیشن پر رہی۔
(جاری ہے)
قومی شوٹرز نے پہلی کوشش میں 189 کا اسکور بنایا، کشمالہ طلعت نے 97 اور گلفام جوزف نے 92 اسکور بنایا، دوسری باری میں 195 اسکور بنایا، کشمالہ طلعت نے 97 اور گلفام جوزف نے 98 اسکور کیا۔پاکستانی شوٹرز نے تیسری اور آخری کوشش میں 187 اسکور بنایا، کشمالہ طلعت نے 93 اور گلفام جوزف نے 94 اسکور بنائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پیرس اولمپکس کے دوران شوٹنگ مقابلوں میں پاکستانی شوٹرز نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، قومی شوٹرز 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔