اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بیورو آف ریونیو نے مالی سال 24-2023 میں ہدف سے زیادہ محصولات جمع کرلیے۔
ایف بی آر کے مطابق مالی سال 24-2023 کے لیے محصولات کا ہدف 9 ہزار 252 ارب روپے تھا جبکہ ایف بی آر نے ہدف سے 54 ارب روپے زائد 9 ہزار 306 ارب روپے کے محصولات جمع کیے۔
ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9 ہزار 410 ارب روپے تھا تاہم ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں کا ہدف کم کر کے 9 ہزار 252 ارب روپے کر دیا تھا۔گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں محصولات کی وصولی میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔
پچھلےمالی سال محصولات کا ہدف 7 ہزار 164 ارب روپے تھا تاہم ایف بی آر نے ہدف سے 2 ہزار 142 ارب روپے زیادہ جمع کیے تھے۔
ایف بی آر کے مطابق صرف جون 2024 کے دوران ایک ہزار 183 ارب روپے کے محصولات جمع کیے گئے۔