اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشین میں لیویز چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیویز اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا اعلی رتبہ پایا۔
(جاری ہے)
منگل کی رات اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے شہید ہونے والے 2 لیویز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہم شہید لیویز اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
متعلقہ عنوان :