لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2024ء) پنجاب آئی ٹی بورڈ اور بک می (Bookme.pk) کے درمیان PayZen کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو بڑھانے کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے پر چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بک می ڈاٹ پی کے فیضان اسلم نے دستخط کیے۔
(جاری ہے)
ارفع ٹاور میں منعقدہ تقریب کے دوران پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے PayZen کی جانب سے فراہم کردہ خدمات پرروشنی ڈالی اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے دور میں پلیٹ فارم کی کارکردگی، شفافیت اور سیکیورٹی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
فیضان اسلم نے پی آئی ٹی بی کی PayZen سے متعلقہ خدمات اور کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ اس تعاون کا مقصد ڈیجیٹل ادائیگی کے انفراسٹرکچر کو تقویت دینا اورصارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنا ہے۔ تقریب میں پی آئی ٹی بی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل خرم مشتاق پروجیکٹ ڈائریکٹر ہارون رسول کھوکھر جوائنٹ ڈائریکٹرز سید اجلال حسین شہزاد محمود سینئر پروگرام منیجر عامر علی خان پروگرام منیجر عمر سلیم اور پی آر ایگزیکٹیو عمر اختر بھی شریک ہوئے۔متعلقہ عنوان :