اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے مستقبل کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ہر فرد ایک ہی ڈیوائس استعمال کرتا نظر آئے گا۔
ایک کانفرنس میں شرکت کے دوران انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہر فرد کی آنکھوں پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ گلاسز ہوں گے۔مارک ذکر برگ نے دعویٰ کیا کہ اسمارٹ گلاسز کا استعمال ایک نیا ٹرینڈ بن جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے خیال میں مستقبل میں مختلف قیمتوں اور مختلف ٹیکنالوجیز سے لیس اسمارٹ گلاسز تیار ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 'میرے خیال میں اے آئی گلاسز کم قیمت میں دستیاب ہوں گے اور کروڑوں یا اربوں افراد انہیں استعمال کریں گے'۔