2018 میں ہی پاکستان آگیا تھا، مارچ میں نیدرلینڈ کی شہریت چھوڑ دی تھی، اب یہیں رہنا ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2018 میں ہی پاکستان آگیا تھا، اب یہیں رہنا ہے۔ 
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے دہری شہریت سے متعلق سوال پر پوچھا جس پر ان کا کہنا تھا کہ میں 2018 میں ہی پاکستان آگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے غیر ملکی شہریت چھوڑدی تھی اب مجھے یہیں رہنا ہے۔یاد رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے رواں سال مارچ میں نیدرلینڈز کی شہریت چھوڑ کر دوبارہ پاکستانی شہریت لینے کے لئے وفاقی کابینہ کو درخواست دی تھی جسے منظور کرلیا گیا تھا۔ 

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - کاروبار Header Banner