کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں جماعت اسلامی کے دھرنے کے اعلان کے بعد ٹریفک پولیس نے پلان جاری کردیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق دھرنے کے باعث ایوان صدر روڈ دوپہر3 بجے سے فوارہ چوک سے گورنر ہاؤس گیٹ نمبر 1 تک ٹریفک کے لئے بند رہے گا جبکہ شاہین کمپلیکس سے پی آئی ڈی سی آنے اور جانے والی سڑکیں کھلی رہیں گی۔ٹریفک پولیس کے مطابق میٹروپول سے آنے والی ٹریفک کو ضیاء الدین روڈ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، آرٹس کونسل چورنگی سے ٹریفک کو کلب روڈ موڑ دیا جائےگا اور جناح برج سے پی آئی ڈی سی کی طرف ٹریفک کا دباؤہوگا۔شہریوں کو ٹریفک پولیس کی جانب سے سلطان آباد ٹریفک سیکشن کٹ سے مائی کولاچی اور بوٹ بیسن کاراستہ اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔