ٹویوٹا کمپنی کی نئی گاڑی کرولا الٹس ایکس کن خصوصیات کی حامل ہے؟ 

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹویوٹا کمپنی کی طرف سے نئی ٹویوٹا کرولا الٹس ایکس متعارف کرا دی گئی ہے جو پاکستانی مارکیٹ کی مقبول گاڑیوں میں سے ایک ہے اور اپنے خوبصورت ڈیزائن اور کارکردگی کی وجہ سے بہت پسند کی جاتی ہے۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق کرولا ایکس گرینڈی کا انجن 138ہارس پاور اور174نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس گاڑی کے مختلف ماڈلز آٹو میٹک اور مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ آتے ہیں۔ان میں الٹس ایکس مینوئل 1.6کی قیمت 59لاکھ 69ہزار روپے ہے۔
دیگر ماڈلز میں الٹس ایکس 1.6سی وی ٹی ۔آئی کی قیمت 65لاکھ 59ہزار روپے اور الٹس ایکس 1.6سی وی ٹی ۔آئی سپیشل ایڈیشن کی قیمت 71لاکھ 89ہزار روپے ہے۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - کاروبار Header Banner