پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا،ہنڈرڈانڈیکس 741 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 886 پوائنٹس پر بند ہوا دن بھر مجموعی طور پر 440 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔118 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 254 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،38 کروڑ 15 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔

سٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 56 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مجموعی طورپرمارکیٹ کی بلند ترین سطح 79ہزار151 جبکہ کم ترین سطح 77ہزار810 پوائنٹس رہی ۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - کاروبار Header Banner