گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2024ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے خصوصی احکامات پر صوبائی مشیر برائے ایریگیشن و واٹر منیجمنٹ حسین شاہ نے سیلاب سے متاثرہ نلتر پاور ہاوس کا دورہ کیا اور گلگت شہرکی بجلی بحالی کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے نلتر 18 میگا واٹ کے ان ٹیک چینلز سے سیلابی ملبے کو ہنگامی بنیادوں پر صاف کرنے اور نلتر 14 میگا واٹ کو بھی فوری طور پر فعال بنانے کیلئے جاری بحالی کے کام کی ذاتی طور پر مانیٹرینگ کی اور محکمہ برقیات کے حکام کو بجلی کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات پر زور دیا۔
اس موقع پر چیف انجینیئر واٹر اینڈ پاور، سپرٹنڈنگ انجینئر واٹر اینڈ پاور ایگزیکٹو انجینیئرز واٹر بھی انکے ہمراہ تھے اور محکمہ برقیات کی گزشتہ رات سے جاری بحالی کی کوششوں کے بعد گلگت شہر کو بجلی بحال کی گئی۔متعلقہ عنوان :