سینئر اداکار سردار کمال کو منگل کی شب دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا کی جائے گی
فیصل آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی 2024ء) معروف کامیڈین اور نامور اداکار سردار کمال انتقال کر گئے، نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایک اور مایہ ناز فنکار سے محروم ہو گیا۔ پاکستان کے معروف کامیڈین اور نامور اداکار سردار کمال دارِ منگل کی شب کو انتقال کر گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار کمال کو منگل کی شب کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
(جاری ہے)
مرحوم کی تدفین اور نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔ سردار کمال نے سوگواروں میں بیوہ، 2 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔ سردار کمال کا شمار پاکستان کے مایہ ناز کامیڈینز ، انڈسٹری کے سینئر اداکاروں میں ہوتا تھا، انہوں نے اپنے کیرئر میں سینکڑوں سٹیج ڈراموں، فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔ سردار کمال کے انتقال پر ملک کی فنکاروں اور اعلٰی شخصیات کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔