حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6.17 روپے اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 10.86 روپے فی لیٹر کی کمی کردی ، نوٹیفیکیشن جاری

بدھ 31 جولائی 2024 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2024ء) حکومت نے پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفیکیشن جاری کردیا، پیٹرول کی قیمت میں 6.17 روپے اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 10.86 روپے فی لیٹر کی کمی کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی جانب سے بدھ کویہاں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 6.17 روپے کی کمی کے بعدفی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 269.43روپے اور10.86 روپے کی کمی کے بعد فی لیٹرہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت 272.77 روپے ہوگئی ہے، نئی قیمتوں کااطلاق یکم اگست 2024 سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں تمام خبریں Header Banner