نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے نیشنل ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر ہنسل مہتا کی بیٹی کا آدھار کارڈ (شناختی کارڈ) بننا مشکل ہوگیا، ہدایتکار نے اسے ہراسانی کے مترادف قرار دے دیا۔
ہنسل مہتا نے حال ہی میں سرکاری حکام پر تنقید کی اور کہا کہ ان کی بیٹی اندھیری ایسٹ کے آدھار دفتر میں متعدد بار گئی، لیکن ہر بار کسی نہ کسی بہانے اسے واپس بھیج دیا جاتا ہے۔یہ صورتحال انتہائی مایوس کن اور ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔
ہنسل مہتا نے اپنی شکایت میں آدھار اور یونیک آئیڈینٹیفکیشن اتھارٹی آف انڈیا کے سرکاری اکاؤنٹس کو بھی ٹیگ کیا۔ہدایتکار کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے انکی بیٹی پر ہی تنقید کی اور کہا وہ اپنے تمام ضرور دستاویزات مکمل کرکے دوبارہ رجوع کریں۔
جبکہ کچھ صارفین ہنسل مہتا کے حق میں بولتے نظر آئے اور سرکاری نظام کی خرابیوں پر سوال اٹھائے۔
ہنسل مہتا کا کہنا ہے کہ وہ ایک عام شہری ہیں اور انہیں بھی حکام کی طرف سے بہتر سلوک کا حق حاصل ہے۔