اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2024ء) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے معاملات کی جانچ پڑتال اور کلبوں کی سکرونٹی کیلئے نئی کمیٹی تشکیل دیدی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے معاملات کی جانچ پڑتا ل کے لئے بنائی گئی اسکروٹنی کمیٹی کے چیئر مین محفوظ الحق نے ذاتی وجوہات پر کام کرنے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے سکروٹنی کمیٹی کو از سرنو تشکیل دیتے ہوئے محمد اشفاق کو چیئرمین مقرر کیا ہے جبکہ اسلام خان نیازی اور وسیم الرحمان ممبران ہونگے۔پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن امید کرتی ہے کہ نئی اسکروٹنی کمیٹی کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لے کرجلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔