اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام(ف) نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے خلاف جمعہ کے روز ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کر دیا۔
جے یو آئی کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی شہادت پاکستان بالخصوص امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے،ان کی شہادت کےخلاف جمعہ کے روز پورے ملک میں مظاہرے کیے جائیں گے اور یوم احتجاج منایا جائے گا۔اس سلسلے میں ملک بھر کے مساجد کے علمائے کرام ملک میں جاری صورتحال بالخصوص حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے حوالے سے مساجد میں آئمہ خضرات خطبہ کے بعد عوام کو صورتحال سے آگاہ کریں گے،ان کی شہادت کے بعد پوری دنیا میں اسلامی ممالک سخت احتجاج کر رہے ہیں اور اس کاروائی کو دہشت گرد ی قرار دیا جا رہا ہے۔