ایف بی آر نے ہدف سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرلیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نئے مالی سال کے پہلے ماہ ہدف سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے جولائی میں 659 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کیا۔جولائی میں ٹیکس وصولی کا ہدف 656 ارب روپے مقرر تھا لیکن مقررہ ہدف سے 3 ارب 20 کروڑ روپے زیادہ ٹیکس جمع کرلیا گیا ہے۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - کاروبار Header Banner