پاکستان سڑیٹ چائلڈ فٹبال ٹیم آج پلے آف میچ کھیلے گی

اوسلو(آئی این پی) پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا یورپ کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں اپنے گروپ  کا  تیسرا اور آخری میچ جیت کر پلے آف مرحلے کیلئے کوالئیفائی کر لیا، ٹیم  آج اپنا پہلا پلے آف میچ کھیلے گی قومی اسٹریٹچائلڈ فٹبال ٹیم کے کپتان محمد عدیل کا میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کے ہم نے بھرپور پریکٹیس کی ہوئی ہے اور نئی ٹیکنیکس بھی سیکھی ہے انشااللہ پلے آف مرحلے میں بھی میچ جیتیں گے،کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں مزید کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمین ہوں بطور کپتان مجھے امید ہے کہ آج بھی کامیابی حاصل کریں گے،یاد رہے قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ 2023 میں رنر اپ رہی ہے۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner