`سنجاوی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2024ء) گلہ بانی مالداری پر توجو دیں گے سنجاوی سمیت پورے بلوچستان کے ڈسٹرکٹ اضلاع کا شیڈول بنایا ہے دورے کروں گا نواں کلی مین روڈ ٹاف بنے گا اسپورٹس کمپلیکس لائبریری بنی گے بجٹ سے مطمن ہو صوبائی وزیر لائیو اسٹاک بخت محمد کاکڑپیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما صوبائی وزیر لائیو اسٹاک بخت محمد کاکڑ نے سنجاوی کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے سنجاوی سمیت صوبے کے تمام اضلاع کا شیڈول بنایا ہے دو دن بعد دورہ شروع کروں گا سنجاوی ویٹرنری لائیو اسٹاک ہسپتال کی خسستہ حالی کے سوال پر صوبائی وزیر نے کہا کے سنجاوی سمیت پورے بلوچستان میں مالداری پر خصوصی توجو دیں گے سنجاوی دکی ہرنائی سمیت شہر کا دورہ کروں گا،بجٹ عوام دوست بجٹ ہے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی ،وزیر خزانہ ،پیپلز پارٹی کے تمام اسمبلی ممبران اور اتحادیوں کو مبارکباد دیتا ہوں عوام دوست بجٹ پیش کرنے اور منظور ہونے پر انھوں نے کہا کہ بجٹ سے میں مکمل مطمن ہو اپنے حلقہ انتخاب نواں کلی کا مین روڈ جلد بنے ٹاف بنے گا اسی کے ساتھ اسپورٹس کمپلیکس ،لائبریری بنارہے ہیں تعلیمی ادارے بوائے اور گرلز اسکولز جامعہ مسجدوں کو سولرازیشن سولر پر منتقل کریں گے تاکہ تعلیمی اداروں اور مسجدوں میں گرمی نہ ہو بچے بچیاں پر سکون پڑھے اسی طرح مسجدوں میں بھی لوگ نماز پر سکون گرمی کے بغیر پڑھے۔
بجٹ سے متعلق تازہ ترین معلومات
(جاری ہے)
بخت محمد کاکڑ نے کہا کے ہم جلد غریب گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کریں گے کیوں وہ بجلی کے بل کی توفیق نہیں رکھتے صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے کہا کے حلقہ انتخاب میں مرحلہ وار علاقوں کے عوام کے مسائل حل ترقیاتی کام کریں گے جو وعدے انتخابات سے پہلے کیے تھے ان سے بڑھ انشا اللہ عوامی خدمت کریں گے مسائل حل کریں گے۔متعلقہ عنوان :