وسیم نے اپنے 19 گیمز انتہائی سخت میدان میں جیتے تھے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اگست 2024ء ) پاکستان کے وسیم کھتری نے ایک اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کے نیو میکسیکو کے شہر البوکرک میں کھیلی گئی ورڈ کپ اسکریبل چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹاپ ڈویژن میں کھیلتے ہوئے وسیم کا مقابلہ کئی عالمی چیمپئنز سے ہوا لیکن انہوں نے اپنی شاندار حکمت عملی اور لفظی علم سے سب کو حیران کردیا۔
(جاری ہے)
وسیم کھتری نے چار روزہ ٹورنامنٹ میں ابتدائی دو دنوں میں کئی گیمز ہارنے کے بعد خراب شروعات کی تھی لیکن بروقت سنبھل گئے اور اپنے آخری 11 میں سے 10 گیمز جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نائیجیریا کے ایٹا کارو نے اپنے 31 میں سے 23 گیمز جیت کر چیمپئن شپ جیت لی جبکہ 2015ء کے عالمی چیمپئن ویلنگٹن جیگھرے 20-10 کے ریکارڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ وسیم کھتری نے اپنے 19 گیمز انتہائی سخت میدان میں جیتے تھے۔ وسیم کھتری گزشتہ ہفتے نارتھ امریکن چیمپئن شپ میں بھی فائنلسٹ تھے اور وہ واحد کھلاڑی ہیں جو رواں ماہ امریکہ میں کھیلی گئی دونوں چیمپئن شپ میں ٹاپ تھری میں جگہ حاصل کر چکے ہیں۔