تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)میزائل حملے میں شہید ہونے والے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی۔
اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران کے فلسطین سکوائر پر ادا کی گئی ،ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نماز جنازہ پڑھائی، جمعہ کو دوحہ میں بھی اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔قطر میں نماز جنازہ کے بعد اسماعیل ہنیہ کی تدفین جمعہ کے روز ہی دوحہ میں ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت متعدد ممالک میں گزشتہ روز اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جبکہ متعدد مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے آج بھی مختلف مقامات پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔