لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ غیر معینہ مدت کے لیے پاکستان کو چھوڑ کر چلی گئی ہیں۔انسٹاگرام پر انہوں نے مختلف اسٹوریز شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے مداحوں کو ملک چھوڑنے کی خبر دی ہے۔
آئمہ بیگ نے لکھا ’اللہ عمرہ قبول کرے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے، بائے پاکستان، میں اپنے ملک کو بہت یاد کروں گی‘۔انہوں نے لکھا کہ وہ معمول کے طور پر ایک یا دو ہفتوں اور چند مہینوں کیلئے نہیں بلکہ ایک لمبے عرصے کیلئے ملک سے باہر جارہی ہیں۔
گلوکارہ نے مزید لکھا کہ وہ ملک چھوڑنے پر خوش نہیں ہیں لیکن انہیں یقین ہے کہ اللہ سب کچھ ٹھیک کردے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پیشے اور کام کیلئے ملک سے باہر رہیں گی اور ہر فنکار کو ایک سے دوسرے ملک جانا پڑتا ہے۔