ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) رنبیر کپور بالی ووڈ کے عہد حاضر کے کامیاب ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں، جو3ارب 45کروڑ بھارتی روپے کی دولت کے مالک ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق رنبیر کپور کی زیادہ تر آمدنی فلموں اور اشتہارات سے آتی ہے۔ وہ ایک فلم کا کروڑوں روپے معاوضہ لیتے ہیں۔اس کے علاوہ فلم کے منافع میں بھی ان کا حصہ ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور کی سالانہ آمدنی 30کروڑ روپے ہے۔ فلموں اور اشتہارات کے علاوہ رنبیر کپور نے بھارت کی معروف میوزک کمپنی ساون میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور وہ ممبئی سٹی فٹ بال کلب کے شریک مالک بھی ہیں۔ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ کی دولت کا تخمینہ 35کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
رنبیر کپور کے پاس کئی لگژری گاڑیاںہیں جن میں 3کروڑ 41لاکھ روپے مالیت کی رینج روور ووگ، 2کروڑ 72لاکھ روپے مالیت کی اوڈی آر 8اور 2کروڑ 14لاکھ روپے مالیت کی مرسڈیز بینز جی 63اے ایم جی و دیگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے پاس بینٹلے، رولز رائس، بی ایم ڈبلیو ایکس 6اور ٹویوٹا لینڈ کروزر جیسی گاڑیاں بھی ہیں۔ ان کے پاس لگژری گھڑیوں اور سنیکرز کی بھی وسیع کلیکشن موجود ہے، جن کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔