ٰفوری نوٹس لیکرشہرکی ترقی کیلئے دیانتداری سے معیاری ترقیاتی کام کیے جائیں، مولانا عبدالحق ہاشمی
ی کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2024ء) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا کہ جائزہ لیناچاہیے کہ ھمارے ترقیاتی کام برسوں تک کیوں ادھورے رھتے ھیںصوبائی دارالحکومت اس بربادی کی مثال ہے شہر کھنڈر بن گیافوری نوٹس لیکرشہرکی ترقی کیلئے دیانتداری سے معیاری ترقیاتی کام کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ شہری ٹینکرمافیاکے رحم وکرم پر،بجلی لوڈشیڈنگ مہنگائی بے روزگاری نے عوام کاجیناحرام کردیاہے ترقیاتی منصوبوں میں دیانتداری،اخلاص، کیساتھ بروقت تکمیل بھی ضروری ہے۔ بدعنوانی،غیرمعیاری اورادھورے ترقیاتی منصوبوں وبارش کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت کھنڈربن گیا۔میگاپراجیکٹس میں تاخیروکرپشن نے مفادعامہ کے منصوبوں کوتباہ وناکام بنادیے ہیں۔
(جاری ہے)
حکمرانوں کوعوامی مشکلات وپریشانیوں کومدنظررکھتے ہوئے کرپشن کاراستہ روکھنا،معیاری کام کیلئے نیک نام ایماندارکمپنیوں سے کام کروانا چاہیے۔شاہراہوں،گلیوں،برساتی نالوں کی تعمیر پرفوری توجہ دیکرکام کیے جائیں۔
نظام کی بہتری،سیاسی معاشی استحکام دیانتداری وایمانداری سے ممکن ہے۔حکومت مفادعامہ کے منصوبوں کوسنجیدگی سے لیکردیانتداری سے حل کریں۔جماعت اسلامی عوامی اجتماعی مسائل کواجاگراوران کے حل کیلئے ہرفورم پرجدوجہدکررہی ہے۔ حکمرانوں کوبلارنگ ونسل،بلاتفریق ہرعلاقے کے عوام کی خدمت دیانتداری سے کرنی چاہیے پسماندگی دیانتداری واخلاص سے ختم ہوسکتی ہے۔منتخب نمائندے عوام سے کیے گیے وعدوں پرعمل کرتے ہوئے مسائل کوایمانداری واخلاص سے حل کریں۔متعلقہ عنوان :