میئر حیدرآباد کے خلاف احتجاج کےلیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والوں نے اپنی پارٹی رکن آرزو مغل کو اکیلا چھوڑ دیا۔
یو سی چیئرپرسن آرزو مغل نے میئر آفس کے سامنے اکیلے ہی دھرنا دیا۔
آرزو مغل نے کہا کہ اجلاس میں بدتمیزی ان کے ساتھ ہوئی تھی، وہ احتجاج ضرور کریں گی۔
صحافی کے پوچھنے پر پی ٹی آئی کی یو سی چیئرپرسن نے کہا کہ انہیں چھوڑ کر جانے والوں کا چہرہ آج سب نے دیکھ لیا۔