نارووال ، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت سے ایمبولینس میں ڈیلیوری کروا کر بحفاظت ، زچہ بچہ بنیادی مرکز صحت منتقل کر دیا ،ترجمان ریسکیو 1122

جمعرات 1 اگست 2024 23:30

نارووال ،01 اگست (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2024ء) ریسکیو 1122 کنٹرول روم میں گاؤں ہرڑ درمان روڈ سے کال موصول ہوئی کہ ایک عورت کو ڈیلیوری کیس کی ایمرجنسی ہے لہذا جلدی سے ایک ایمبولینس بھجوا دیں۔

(جاری ہے)

کال موصول ہوتے ہی ریسکیو اسٹیشن درمان سے ایک ایمبولینس کو موو کروا دیا گیا، ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق لوکیشن پر پہنچ کر سٹاف نے بتایا کہ مریض کی حالت کافی سریس ہے اور بارش بھی بہت تیز ہے اسی دوران راستے میں جاتے ہوئے ہی سٹاف نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت ایمبولینس میں ہی ڈیلیوری کیس کیا اور بچے اور والدہ کو صحت مند حالت میں بی ایچ یو درمان شفٹ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner