اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2024ء) وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ فلسطینی رہنما اسماعیل ہانہیہ کی غائبانہ نماز جنازہ میں استحکام پاکستان پارٹی کے کارکن اور عوام بھرپور شرکت کریں۔
(جاری ہے)
جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی پی پی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی اپنے حلقوں میں نماز جنازہ میں شامل ہوں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اسماعیل ہانہیہ کے دکھ میں ساری قوم اشکبار ہے، جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعا لی ٰ اسماعیل ہانہیہ اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو قبول فرمائے ۔
متعلقہ عنوان :