اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تھرو بال فیڈریشن (ویمن ونگ)کی صدر فائزہ عامر نے کہا ہے کہ ملک میں خواتین میں تھرو بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ کہا کہ ہمارا مقصد ملک میں کھیل کو پروان چڑھانا ہے جس کیلئے ہم اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے کوشا ں ہیں پاکستا ن میں دیگر کھیلوں کی طرح اس کھیل پر بھی بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔جس سے اس کھیل سے وابستہ ٹیلنٹ کو تیزی سے منظر عام پر آنے میں بھرپور مدد ملے گی۔
کھیل کو فروغ دینے کیلئے بھرپور اقدامات کی ضرورت ہے۔