اسجد اقبال اور اویس منیر ایشین اسنوکر چیمپئن شپ پری کوارٹرز کے لیے کوالیفائی کر گئے

اتوار 30 جون 2024 19:50 اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2024ء) پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال اور اویس منیر نے ریاض سعودی عرب میں ہونے والی اے سی بی ایس ایشین 15 ویں ریڈ انڈر 21 اور 6 ریڈ مینز سنوکر چیمپئن شپ 2024 کے پری کوارٹرز کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چوتھے دن پاکستان کےاویس منیر نے تھائی لینڈ کے کرتسانوت لیرٹساٹایاتھورن کو 4-3 0-58 (58)، 69-0 (69)، 21-33، 31-53، 35-20، 40- -0 اور 46_7سے شکست دی۔(جاری ہے) پاکستان کے اسجد اقبال نے ایران کے ارمان دیناروند کو 4-1 (40)-0 40، 33-05، 02-43، 69-0 (69)، 65-0 سے ہرا دیااور پاکستان کے اسجد اقبال نے کویت کے احمد ابوال کو 4_0 سےشکست دی۔ 6ریڈ مینز پری کوارٹرز میں پاکستان کے اسجد اقبال کا مقابلہ ایران کے ایمن المری سے ہوگا جبکہ پاکستان کے اویس منیر کا مقابلہ ہانگ کانگ کےچاؤ ہون مین سے ہوگا۔انڈر 21 15 ریڈ میں دونوں پاکستانی کھلاڑی احسن رمضان اور حسنین اختر نے براہ راست کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ Adblock test (Why?)

اس پر پڑھیں Header Banner