پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے کی درخواست دے دی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی نے وفاقی دارالحکومت میں 13 اگست کو جلسے کرنے کی درخواست دے دی۔ 
 ایکسپریس نیوز کے مطابق  درخواست پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عامر مسعود مغل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو عدالتی احکامات پر 13 اگست کو جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کو ترنول، ایف نائن پارک یا جی نائن پشاور موڑ جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 13 اگست کی شام چار بجے جلسہ کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی پریس کلب کے باہر 5 تاریخ کو احتجاجی مظاہرہ بھی کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کو احتجاجی مظاہرہ کرنے کی باضابطہ اجازت دی جائے۔

اس پر پڑھیں پاکستانی سیاست Header Banner