صبور علی نئی بے باک تصاویر کی وجہ سے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئیں

صبور علی نئی بے باک تصاویر کی وجہ سے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ صبور علی نئی بے باک تصاویر کی وجہ سے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئیں۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق صبور علی کی طرف سے یہ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ کی گئی ہیں جن میں انہیں برائون پولکا لباس میں ساحل سمندر پر سیر و تفریح کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 


ا ن تصاویر پر کمنٹس میں بعض صارفین ان کی خوبصورتی کی تعریف کر رہے ہیں جبکہ کئی انہیں کم لباسی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق صبور علی پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارائوں میں شمار ہوتی ہیں، جو اب تک متعدد کامیاب ڈرامہ سیریلز میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔ ان کے معروف ڈراموں میں فطرت، عشق میں کافر، میری خدایا، مسٹر شمیم، رنگ لاگا، تیری میری کہانی، بھائی، دل آویز، گل و گلزار، پری زاد، وصال، نقب زن اور تیری چاہ میں و دیگرشامل ہیں۔

اس پر پڑھیں تفریح Header Banner