ایمن خان نے ساحل سمندر پر ڈانس کرنے کی ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کردی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی پسندیدہ ترین جوڑی ہیں جو ان دنوں چھٹیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور اپنے ان خوبصورت لمحات کو تصاویر اورویڈیوز کی صورت میں اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز ایمن خان کی طرف سے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی ساحل سمندر پر ڈانس کرنے کی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے، جسے ان کے مداح خوب سراہ رہے ہیں۔
ویڈیو پر کمنٹس میں صارفین ایمن خان کی اداکاری کے ساتھ ساتھ ڈانس میں مہارت کی تعریف کر رہے ہیں۔ منیب بٹ کی طرف سے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی فیملی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں، جن میں انہیں اپنی اہلیہ ایمن خان اور بیٹیوں ایمل اور میرل کے ساتھ سیروتفریح سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس پر پڑھیں تفریح Header Banner