ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد کی کمی 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد کی کمی ہوگئی،ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.41 فیصد پر آگئی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار  کے مطابق ایک ہفتے میں 24 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے تک اضافہ ہوا، انڈے کی فی درجن قیمت میں 4 روپے زیادہ کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں دال چنا 3 روپے تک مہنگی ہوئی، لہسن کی فی کلو قیمت میں دو روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں آلو، پیاز، دہی، دال مسور، دال ماش، تازہ دودھ مہنگی ہونے والی اشیاء شامل ہیں۔
ادارہ شماریات  کے مطابق ایک ہفتے میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہوئیں، بجلی 1 روپے 18 پیسے سستی ہوئی، آٹے کا 20 کلو تھیلا 23 روپے تک سستا ہوا۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - کاروبار Header Banner