کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ نادیہ خان نے کہا ہے کہ پاکستانی شائقین ‘ برزخ’ کو اس لیے قبول نہیں کررہے کیونکہ یہ ہمارے روز مرہ کے ڈراموں سے ہٹ کر بنائی گئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو ساس بہو، شادی، لڑائی جھگڑے اور طلاق پر مبنی ڈرامے دیکھنا پسند ہے، وہ یہ سیریز نہ دیکھیں کیونکہ اُنہیں یہ پسند نہیں آئے گی۔
اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی ہدایتکار یا رائٹرز پہلی بار ایسا پراجیکٹ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، اس سے قبل ہم نے جب بھی سسپینس سے بھرپور کوئی ڈرامہ یا فلم بنائی ہے تو اُس میں کامیابی نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ سیریز کے ڈائیلاگز، کہانی اور منظر کشی لاجواب انداز میں کی گئی ہے اور پھر فواد خان اور صنم سعید کی طویل عرصے بعد اسکرین پر ایک ساتھ واپسی نے تو ہمیں ‘ برزخ’ دیکھنے پر مجبور کردیا ہے۔آخر میں نادیہ خان نے سیریز کی اچھائیاں اور برائیاں گنواتے ہوئے ‘ برزخ’ کو اپنی پسندیدہ سیریز قرار دیا۔
واضح رہے کہ ویب سیریز ‘ برزخ’ میں ہم جنس پرستی، فحاشی، زنا اور بچوں کی ذہنی سازی بھی دکھائی گئی ہے جس کی وجہ سے سیریز پر پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔