لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا لکی موٹر کارپوریشن نے رواں سال چار نئی گاڑیاں متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر لی۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق معاملے سے آگاہ ذرائع نے بتایا ہے کہ کمپنی کی طرف سے جو چار گاڑیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں، ان میں ای وی 5، ای وی 9، نئی سپورٹیج اور نئی سورینٹو شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کی طرف سے پاکستان میں سپورٹیج اور سورینٹو کے ایک جنریشن پرانے ماڈلز متعارف کرائے گئے تھے۔ اگرچہ بعد ازاں سپورٹیج کی فیس لفٹنگ کی گئی تاہم اس کا عالمی مارکیٹ میںمتعارف کرایا جانے والا جدید ترین ماڈل پاکستان میں متعارف نہیں کرایا گیا تھا۔
کیا ای وی 5ایک ’الیکٹرک کمپیکٹ کراس اوور ایس یو وی‘ ہے جو ایک ری چارج میں 665کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کیا ای وی 9ایک ’آل الیکٹرک ایس یو وی‘ ہے، جسے 6سے 7مسافروں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ الٹرا فاسٹ چارجنگ فیچر کی حامل یہ گاڑی طویل ڈرائیونگ رینج رکھتی ہے۔ یہ گاڑی صرف 15منٹ چارج کرنے پر ہی 249کلومیٹر سفر کرسکتی ہے۔