پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور ملک کے آئین کے استحکام کے لئے مذاکرات کو ترجیح دی، سینیٹر افنان اللہ خان

Live Updates

ہفتہ 3 اگست 2024 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور ملک کے آئین کے استحکام کے لئے مذاکرات کو ترجیح دی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں جمہوریت کے استحکام کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے، چارٹر آف اکانومی ان میں سے ایک ہے۔یہ اقدامات ملک کے معاشی، سیاسی اور جمہوری مسائل کے حل کے لیے کیے گئے تھے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہمیشہ جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کی کوشش کی ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین ہمیشہ اقتدار کی سیاست میں تھے۔

Live پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner