گریجویٹ کالج بکھر کے پروفیسر ڈاکٹر محمد نوید تلوکرسرگودھا ڈویژنل بیڈمنٹن ٹیم کے منیجروکوچ مقرر

ہفتہ 3 اگست 2024 23:10

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2024ء) ڈائریکٹر کالجز سرگودھا ڈویژن کی طرف سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے پرو فیسر ڈاکٹر محمد نوید تلوکر کی خدمات اور پیشہ وارانہ مہارت کے پیش نظر انہیں سرگودھاڈویژن بیڈمنٹن ٹیم کا منیجر /کوچ مقرر کر دیا گیا ہے ۔ ان کی نگرانی میں سر گودھا ڈویژن بیڈمنٹن کی ٹیم ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام اے ڈی پی اور بی ایس کی صوبائی چیمپئن شپ کے مقابلہ جات میں حصہ لے گی ۔

(جاری ہے)

یہ مقابلہ جات 5 اگست سے 7 اگست تک گورنمنٹ صادق ایجرٹن گریجویٹ کالج بہاولپور میں منعقد ہو ں گے ۔ واضح رہے کہ پرو فیسر ڈاکٹر تلوکر گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کی بیڈمنٹن ٹیم کے انچارج تھے جن کی زیر نگرانی کھیلنے والے کالج کے ایک طالب علم کی ڈویژنل ٹیم میں سلیکشن ہوئی جبکہ قبل ازیں ایچ ای ڈی کی طرف سے پروفیسر نوید تلوکر کو ڈویژنل سلیکشن کمیٹی کا ممبر بھی بنایا گیا ۔اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر پرو فیسر نعیم الحق چودھری و دیگر فیکلٹی ممبرز نے پرو فیسر ڈاکٹر نوید تلوکر کی خدمات کو سراہا اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ وہ صوبائی سطح پر کامیابی حاصل کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner