لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2024ء) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے، بھارت میں نہ صرف کشمیریوں بلکہ دیگر اقلیتوں کے لئے بھی زندگی دشوار بنا دی گئی ہے، تمام پاکستانی کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہ کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر تسلط کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی جس کے نتیجے میں وہاں کی عوام کے حقوق پامال ہوئے ہیں ۔شیخ انوارالحق نے عالمی برادری کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر تسلط جموں و کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم پر بین الاقوامی برادری کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں بھی کشمیریوں کا عزم اور حوصلہ بلند ہے اور وہ اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کے بغیر نامکمل ہے، پاکستان کشمیر کے مسئلے پر اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا اور کشمیری عوام کی سفارتی، سیاسی، اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔متعلقہ عنوان :