اپنی پہلی فلم فلاپ ہونے پر جنت مرزا کا ردعمل بھی آگیا


لاہور (آئی این پی) ٹک ٹاکر اور اداکارہ جنت مرزا نے اپنی پہلی فلم تیرے باجرے دی راکھی فلاپ ہونے  پر اپنا موقف پیش کیا ہے۔

فلم تیرے باجرے دی راکھی کی ہدایت کاری  سید نور نے کی تھی جس میں لیجنڈری اداکارہ صائمہ نور اور ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اداکاری کی تھی۔ یہ فلم بری طرح فلاپ ہوئی اور ٹک ٹاکر جنت مرزا ایک کامیاب فلمی اداکارہ نہ بن سکیں۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے  اداکارہ کا کہنا تھا کہ،میرے خیال میں فلم کا اسکرپٹ تھوڑا کمزور تھا۔

جنت مرزا کا کہنا تھا کہ ہدایت کار  سید نور میرے انکل ہیں اور میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں۔ انکی ہدایت کاری میں بننے والی فلم تیرے باجرے دی راکھی اچھی تھی لیکن اسکی کہانی دوڑتے گھوڑوں اور گن کے گرد گھومتی تھی جو آج کل کے حساب سے کافی پرانی ہے جبکہ کسی بھی فلم کو کامیاب بنانے کے لیے آپ کے پاس اپ ٹو ڈیٹ اسکرپٹ اور کہانی ہونی چاہیے۔

جنت مرزا نے بتایا کہ جب انہیں فلم کی آفر ہوئی تو وہ ناسمجھ تھیں اور ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتی تھیں تاہم اس آفر کے بعد چھوٹی سکرین سے فورا بڑی اسکرین پرجانا انکے لیے اعزاز کی بات تھی۔

اس پر پڑھیں تفریحی خبریں Header Banner